بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف نہ کیا جائے: لاہور ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بصارت سے محروم ڈٰلی ویجز ملازمین کو برطرف کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نابینا ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے نشاندہی کی کہ پنجاب حکومت انہیں ملازمیت پر مستقل نہیں کر رہی، اندیشہ ہے کہ انہیں برطرف کر دیا جائے گا۔ ملازمین نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت انہیں مستقل کرنے اور برطرفی سے روکنے کا حکم دے۔ اس موقع پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت، سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن اور ڈی سی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔