انڈیکس میں 944پوائنٹس اضافہ،35ہزار کی حد بحال ہوگئی
کراچی (کامرس رپورٹر)سعودی حکومت کی جانب سے خام تیل کی سہولت فراہم کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں بھرپور دلچسپی کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال ہوگئی اور انڈیکس944.20پوائنٹس اضافے سے 35581.34 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ74.37فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میںمزید1کھرب27 ارب 20 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا ۔کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت11.89فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔اور مسلسل چوتھے روزحکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام، توانائی، فوڈز، کیمیکلزاور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری اور سعودی حکومت کی جانب سے ادھار پر تیل فراہمی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 35631پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس944.20پوائنٹس اضافے سے 35581.34 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 502.30پوائنٹس اضافے سے17014.51 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 1689.96پوائنٹس اضافے سے57556.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس460.69پوائنٹس اضافے سے 25989.79 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 267کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،75 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب27ارب20کروڑ20لاکھ 82ہزار 549روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب76 کروڑ88لاکھ36ہزار250روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر22کروڑ 77لاکھ6 ہزار50 شیئرز کا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت 2کروڑ 42 لاکھ 7ہزار 930شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت53.88روپے اضافے سے 1308.88 روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت51.70روپے اضافے سے 1085.72 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت 193.84روپے کمی سے6845.01روپے اورمچلزفروٹ کے حصص کی قیمت13.90روپے کمی سے264.10روپے ہوگئی ۔جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1 کروڑ 62 لاکھ 98 ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے اضافے سے 12.27 روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ52 لاکھ 51 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت25پیسے اضافے سے11.74روپے ہوگئی ۔