اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50پیسے کی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر)ملکی کرنسی مارکیٹوں انٹربینک اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر گرنے لگی ۔جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر35پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں45پیسے اورقیمت فروخت میں35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید151.90روپے سے گھٹ کر151.45روپے اور قیمت فروخت 152.30روپے سے گھٹ کر151.95روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152.00روپے سے گھٹ کر151.80روپے اورقیمت فروخت153.00روپے سے گھٹ کر152.50روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت میں1.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.50روپے اورقیمت فروخت میں2.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںیوروکی قیمت خرید167.50روپے سے گھٹ کر166.00روپے اورقیمت فروخت170.50روپے سے گھٹ کر169.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید190.00روپے سے گھٹ کر188.50روپے اورقیمت فروخت193.50روپے سے گھٹ کر191.50روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس سے سعودی ریال کی قیمت خرید40.00روپے سے گھٹ کر39.80روپے اورقیمت فروخت40.60روپے سے گھٹ کر40.40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.00روپے سے گھٹ کر40.80روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے گھٹ کر41.40روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔