فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کمی
کراچی (کامرس رپورٹر)انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ ہوالیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونامزید400روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1275ڈالرہوگئی جب کہ کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں343روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت71300روپے سے گھٹ کر70900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61128روپے سے گھٹ کر60785روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔