تھل انڈسٹریز کو 3کروڑ روپے منافع ہوا
کراچی ( کامرس رپورٹر)تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ نے 31مارچ2019 کوختم ہونے والی ششماہی کے دوران3کروڑ73لاکھ روپے کا بعدازادائیگی ٹیکس منافع حاصل کرلیاہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی2.05روپے رہی ہے۔ مالیاتی نتائج کے مطابق تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ نے زیرتبصرہ ششماہی میں11کروڑ83لاکھ روپے کاقبل ازادائیگی ٹیکس منافع حاصل کیاہے۔