چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سابق جج جسٹس (ر) سید جمشید علی شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار‘ سپریم کورٹ میں تعزیتی اجلاس
اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سابق جج جسٹس سید جمشید علی شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور دعا کی گئی۔ ججز کی جانب سے جسٹس جمشید علی شاہ کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔