مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک کی تقرری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بنک کی تقرری کے خلاف درخواست دائرکردی گئی جس میں دونوں کو اعلی عہدے دینے کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے ، درخواست گزار مولوی اقبال حیدرنے درخواست میں وفاق ، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ووہری شہریت کے حامل حفیظ شیخ اور رضا باقر کی تقرری آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے کہنے پر تعینات کیا گیاہے۔مشیر کزانہ عبدالحفیظ شیخ بجٹ پیش کر سکتے ہیں نہ ہی کابینہ اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔حکومت اہلیت نہ ہونے کی وجہ سے معاشی معاملات پر سمجھوتہ کر رہی ہے درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک کے معاشی فیصلے اب آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہونگے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرکے دونوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔