طارق خان کایوم شہادت خاموشی سے گزر گیا:خلیل ستی
کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ کے سینئر رہنما سابق مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ایس ایف (ن) خلیل ستی نے پارٹی کے سینئر رہنما طارق خان کے یوم شہادت پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق خان کا یوم شہادت خاموشی سے گزر گیا مرکزی وصوبائی قیادت کی جانب سے انکے یوم شہادت پر کوئی پروگرام نہ کرنا المیہ ہے خلیل ستی نے کہا کہ شہید پارٹی کا اثاثہ تھے‘ ہمیشہ مخالفین کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی اس دیدہ دلیری پر انہیں شہید کردیا گیا ان کی شہادت پارٹی کا بہت بڑا نقصان تھا جس کا اثر آج تک برقرار ہے خلیل ستی نے کہا کہ پارٹی کیلئے ان کی خدمات بھلائی جانامشکل ہیںؤ