غزوہ بدر میں اللہ نے حق کوسربلند کیا:حاجی حنیف طیب
کراچی( نیوز رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ غزوہ بدرمیں جنگ کی ابتداء مشرکین مکہ نے کی ۔مسلمانوں کی تعدادمیں کمی کے باوجود،اسلحہ نہ ہونے کے باوجود،دفاعی جنگ لڑی تھی ۔اللہ نے حق کو سربلند کیا۔صحابہ کرام نے نبی کریم ﷺپر جاںنثاری کی جو مثال غزوہ بدرمیں رقم کی وہ کسی اورمذاہب میں نہیں ملتی۔غزوہ بدرمیںسماجی انصاف،رواداری،حسن سلوک کی اعلیٰ روایت قائم کی گئی جو تاریخ کا حصہ ہیں ۔جو قیدی قیدتھے ان کے ساتھ بھی روادری کا سلوک کیا،جو چندلوگوں کو پڑھادے، تورہا کردیاجائے گا۔آج کل ترقی پسندملکوں میں بھی قیدیوں کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کیاجاتا ،قیدیوں کو اذیت پہنچائی جاتی ہے،قیدیوں کے نارواسلوک کسی صورت جائزنہیں ۔اس سلسلے میں اسلام کی تعلیمات واضح ہیں ،اس لئے اسلام کی درگزرکی باتیں سیکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ غزوہ بدرکی روشنی میں آج کے جدید دورکا تقابلی مقابلہ کریں اور دنیا میں ہونے والی سماجی ناانصافیوں کے خلاف اسلام کے اُصولوں اور ضوابط کو فروغ دینے کے لئے کوشش کریں۔