تعلیم کے بغیر فرداور اقوام کی ترقی ممکن نہیں:ڈاکٹر سعید الدین
کراچی (نیوز رپورٹر ) علم ایک ایسا پیرہن ہے جو انسان کو شعور و آگہی کی و سعتوں سے روشناس کرکے اشخاص میں منفرد اور اعلیٰ مقام عطا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ تعلیم کے بغیر فردیا اقوام کی ترقی ممکن نہیں ۔ قوموں کے عروج و زوال کا تمام تر دار و مدار تعلیم پر ہے ۔ دنیا میں وہ ہی قومیں ترقی کرتی ہے جن کے پاس قلم کی طاقت ہو۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے الحمید سیکنڈری اسکول نارتھ کراچی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر