پی ٹی آئی کو جلد عوامی الوداعی پارٹی ملنے والی ہے: وقار مہدی
کراچی(سٹی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق وفاقی حکومت نے جس طرح 10ماہ میں غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مار پالیسی اپنا رکھی ہے اور ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی مہنگائی کا بم ان پر لگاتار گرایا جارہا ہے انشاء اللہ جلد ہی پاکستان کی عوام پی ٹی آئی کو الوداعی پارٹی دے کر گھر گھر رخصت کرنے