ٹالرنس کرکٹ فلڈ لائٹ کپ کا انعقاد 25 سے 31 مئی کواسپورٹس گراؤنڈ میںہو گا: جمیل کامران
ملتان(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرجمیل کامران ، ترجمان ضلعی انتظامیہ محمد وسیم یوسف ،پراجیکٹ مینیجر زین بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے نجی ادارے کارنیلئن کے زیر اہتمام ٹالرنس کرکٹ فلڈ لائٹ کپ کا انعقاد 25 مئی سے 31 مئی اسپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں یونیورسٹیز، کرکٹ کلبز، مدارس اور سول سوسائٹی سے اعلی پایہ کے کرکٹرز حصہ لیں گے ۔