نوائے وقت سروس
مولانا عبدالقدوس انتقال کر گئے ،نماز جنازہ صاحبزادے مولانا عبدالباسط نے پڑھائی
پنڈی گھیب (نا مہ نگار )پنڈی گھیب کے نواحی علاقے ملہوالی سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی رہنما مولانا عبدالقدوس انتقال کر گئے ،95 سالہ مذہبی شخصیت مولانا عبدالقدوس کی شرافت اور دینی لحاظ سے باعمل کردار کی بناء پر علاقہ مکین ان سے روحانی و مذہبی لگائو رکھتے تھے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا عبدالباسط نے پڑھائی جس میں ملک امانت خان راول ،ملک ریاض الدین اعوان ،مولانا حبیب الرحمن گوجرانوالہ،پیر سید نجیم علی شاہ ،مولانا انور شاکر ،پیر سید سلیم علی شاہ کرک،غازی فاروق معاویہ ،،مولانا عبدالمالک علوی ،قاری افتخار احمد فاروقی ،ڈاکٹر نور محمد علوی ،صوبیدار میجر (ر)حافظ محمد امین کے علاوہ ملک بھر سے مذہبی رہنمائوں ،علماء کرام ،حفاظ کرام ،اساتذہ اورہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو ملہوالی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
جامع مسجد انوار مدینہ سموٹ
میں 25رمضان کو محفل ہو گی
جبر(نامہ نگار)خطیب مرکزی جامع مسجد انوار مدینہ سموٹ قاضی عبدالخطیب کے اعلامیہ کے مطابق پچیس رمضان المبارک جمعۃ الوداع کے موقع پر دن ایک تا دو تک محفل منعقد ہو رہی ہیں جس میں خصوصی خطاب پیر طریقت سرکاری نیروی پیر شمس العارفین نقشبندی غزنوی خصوصی خطاب فرمائیں گئے اس پاکیزہ محفل میں ہر خاص و عام کوشر کت کی دعوت دی جاتی ہے ۔
شیخ حسن سر ا ئیکی عمر ہ کی
سعا د ت کے بعد وطن واپس
کلر سیداں(نامہ نگار )مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کے تحصیل کو ا ر ڈ ینٹیر شیخ حسن سر ا ئیکی عمر ہ کی سعا د ت کے بعد گز شتہ ر و ز و ا پس و طن لوٹ آئے بلدیہ کلر سیداں کے سابق ارکان راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، شیخ خورشید احمد، مسعود احمد بھٹی ،محمد جاوید چشتی اور دیگر نے ان کے گھر جا کر انہیں مبارکباد دی ۔
امیر افضل چوہان انتقال کر گئے
کلر سیداں(نامہ نگار )معروف کاروباری محبوب حسین چوہان کے بھائی امیر افضل چوہان انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک چوہان میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، راجہ جاوید اخلاص، امیر افضل قریشی ، راجہ جہانگیر اختر بھٹی، شیر افگن قریشی ،ملک محمد فیاض، چوہدری توقیر اسلم، مسعوا حمد بھٹی، یاسر بشیر راجہ، حاجی اخلاق حسین، جنید بھٹی، مبین قریشی ایڈووکیٹ، حاجی ریاست حسین، شیخ سلیمان شمسی، بابو محمد عجائب اور دیگر نے شرکت کی ۔
چوآسیدن شاہ میں ایڈز
سے بچائو کیلئے آگاہی واک
چوآسیدن شاہ (نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوآسیدن شاہ میں ایڈز سے بچائو کیلئے آگاہی واک اور سیمینار منعقد ہوا جسکی قیادت ایم ایس ڈاکٹر گل داراز نے کی اس موقعہ پر شراکاء کو اس سے بچائو کے لئے (سر جن ) ڈاکٹر ارشد محمود اعوان نے حفاظتی تدابیر بتائیں۔ واک میں ہسپتال کے عملہ اور مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔
ندیم رضا خان کے ماموں
کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری
با ہتر(نامہ نگار) ضلع اٹک کے سینئر صحافی اور صحافیوں کے حقوق کے حقیقی ترجمان چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کے ماموں پیر زادہ سید منعیم شاہ صاحب کی وفات پر وقار لیاقت خان ، سید زاہد شاہ ،سرد ار با بر رضا خان گگھڑ ،ملک عامر افضل بھلوٹ ،شیخ عادل خورشید،سردار شفیق اکبر خان، ملک آصف نواز بھلوٹ ، بلال خان،ملک جواد مقصود،اویس خان، ملک خالد ایوب اعوان،سردار فاران افضل خان ایڈووکیٹ، ٹھیکیدار ملک رزاق ،اصغر محمود بخشی خان اور ٹھیکیدار حاجی محمد مسکین کے علاوہ علاقہ نلہ کی سیاسی سماجی مذہبی اور عوامی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بخشش کے لیے خصوصی دُعا کی ۔
سید فدا حسین بخاری انتقال کر گئے
سوہاوہ ( نامہ نگار) ڈاکٹر سید طالب بخاری کے بڑے بھائی اورسید صغیر علی بخاری کے ماموں سید فدا حسین بخاری انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ چھبر سیداں کے قبرستا ن میں فقہ حنفیہ اور فقہ جعفریہ کے مطابق دو مرتبہ ادا کی گئی ۔ فقہ حنفی نماز جنازہ کی امامت پیر سید مراد علی شاہ نے ۔نماز جنازہ کے اجتماعات میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شامل تھی ۔
اظہار تعزیت
سنجوال کینٹ(نامہ نگار) وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد بو لیانوال میں جنرل سیکرٹری اٹک ملک ذیشان ایڈوکیٹ کی چچا ذات ہمشیرہ کالو خورد میں حاجی طفیل کے بیٹے صاحبا گائو ں میں ساجد کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ا ن کے ہمراہ محمد سلیم شہزاد، میاں شاہنواز شانی، ڈاکٹر محمد اشرف بٹ، شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے ۔
ریگنز برگ جرمنی میں مرکزی مسجد کا افتتاح
٭جرمنی کے مین سٹی ریگنز برگ میں مرکزی مسجد کا افتتاح جولائی میں کیا جائے گا جس میں مرکزی باڈی تشکیل دی گئی ہے جرنلسٹ ندیم خان صدر ہوں گے اور شہزاد وڑائچ نائب صدر خلیل احمد جنرل سیکرٹری اشفاق خان سینئر ممبر ہوں گے اس اجلاس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا اجلا س سے ندیم خان صدر مرکزی باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان خسارے میں ہیں کیونکہ ہم نے اللہ اور اس کے رسولؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کو بلا دیا ہے ۔
شکور احسن کی مرتب کردہ کتاب’’کوسے کوسے ساہ‘‘شائع ہوگئی
دولتالہ سکھو(نامہ نگار)اردو اور پوٹھوہاری کے نوجوان شاعر اور متعددکتابوں کے مصنف شکور احسن کی مرتب کردہ کتاب’’کوسے کوسے ساہ‘‘شائع ہوگئی ہے،کتاب میں 12پوٹھوہاری شعراء کی غزلیں شامل ہیں،پُرا پبلی کیشنز کے زیر اہتما م شائع ہونیوالی اس کتاب کی اشاعت پر جڑواں شہروں اور پوٹھوہار بھر کے شعر و ادب سے وابستہ افراد نے شکور احسن کو مبارکباد پیش کی ہے۔