سیالکوٹ: 3 فٹ کا دولہا اپنے جیسی دلہن لے آیا، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا
سیالکوٹ(نما ئند ہ خصوصی) تین فٹ کے دلہے کی تین فٹ کی دلہن کے ساتھ شادی،دلہا کا خوشی کا اظہار، مہمانوں کیلئے افطار پارٹی کا انتظام،مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا،تفصیلات کے مطابق بڈیانہ کے نواحی گائوں خانانوالی کا رہائشی 36سالہ تین فٹ قد مالک کا راشد علی بسلسلہ روزگار دبئی میں مقیم ہے،گزشتہ روز راشد علی کی شادی اس کی کزن( ع) سے مقامی میرج ہال میں سرانجام پائی،شادی دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے طے پائی،شادی کی تقریب میں علاقہ بھر سے نمایاں شخصیات نے شرکت کی، مہمانوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔