محکمہ موسمیات کا کراچی کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری، گرمی کی لہر پیر تک رہے گی
کراچی (آ ئی این پی) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں گرمی کی ایک اور لہر آنے کی اطلا ع دیتے ہو ئے اس حوالے سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا، جمعرات کو ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتا یا کہ کراچی میں گرمی کی لہر ہفتے سے پیر تک رہے گی جس کے دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہفتے سے پیر تک دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بھی بند ہونے کا امکان ہے۔