پنجاب اسمبلی: مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر تحقیقاتی کمیشن بنانے‘ فردوس عاشق کیخلاف طلال چودھری کے نازیبا الفاظ کیخلاف مذمتی قرارداد جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان سابق ایم این اے طلال چوہدری کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق ایوان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے۔