’’تھینک یو انڈیا‘‘ عوام نے اعتماد کا اظہار کرکے زیر بار کر دیا‘ مودی
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت کے لوک سبھا کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد نریندر مودی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں مودی نے بھارتی ووٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نریندر مودی سے اس ٹویٹ میں کہا ہے تھینک یو انڈیا‘ بھارتیوں نے ہمارے اتحاد پر اعتماد کا اظہار کرکے ہمیں بہت زیر بار کر دیا ہے۔ اب ہم لوگوں کی خواہشات پر پورا اترنے کے لیے مزید محنت کریں گے ۔