وفاقی حکومت کا خصوصی معاشی زونز کو بجلی کی فراہمی کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے خصوصی معاشی زونز میں بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مشیر تجارت کی صدارت میں اجلاس میں جس میں وزیر توانائی بھی موجود تھے ،کراچی بن قاسم صنعتی پارک کو بجٹ کے ساتھ ہی ریلف دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر 9ذونز کو بجلی دی جائے گی،کورنگی کریک کراچی کو بھی بجلی دی جائے گی ،صوبائی اور وفاقی حکومت زون کے ((زیرو پوئنٹ پر بجلی اور گیس پہنچائیں گی ،وزیر توانائی نے کے الیکٹرک کو بجلی دینے کو حکم دیا ،سرمایہ کاری بورڈ کو ہدایت دی گئی کہ آئندہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں زونز کو بجلی دینے کا پلان تیار کرئے ،بن قاسم کو بجلی کی فراہمی کے لئے 50کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے ۔