پیپلزپارٹی کے پاس اب اسٹریٹ پاور نہیں، سیاسی طور پر ختم ہو چکی،زلفی بخاری
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار علی بخاری( زلفی بخاری) نے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے ،اپوزیشن کوعید کے بعد احتجاج کرنا ہے تو کرلے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن الائنس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا ویژن کرپشن ہے، احتجاج اپوزیشن کا حق اور مجبوری ہے، اپوزیشن میں ایسی پارٹی نہیں جو اکیلی احتجاج کرسکے،زلفی بخاری نے پیپلزپارٹی سے متعلق کہا کہ یہ جماعت سیاسی طور پر ختم ہو چکی ہے اور ان کے پاس اب اسٹریٹ پاور نہیں ہے،شہبازشریف سے متعلق انھوں نے دعوی کیا کہ وہ اب واپس نہیں آئیں گے۔معاشی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 3 سے 6 ماہ میں ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔انہوںنے تسلیم کیا کہ ڈالر بڑھنے سے مہنگائی ہوئی مگر ہمیں یہ مشکل فیصلہ کرنا تھا۔