سرگودھا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرارجمیل اصغر کی ضمانت منظور
اسلام آباد ر( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق رجسٹرار رائو جمیل اصغر کی ضمانت منظورکرکے انہیں پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ رجسٹرار نے سینڈیکیٹ فیصلے کیخلاف سب کیمپس کی منظوری دی اور میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کیخلاف منڈی بہائوالدین کیمپس منظور کیا گیا،جسٹس شٰک عظمت سعید نے کہاکہ میٹنگ منٹس سے تفتیشی افسر کی بات ثابت نہیں ہوتی،یہ کیس فوجداری نہیں بلکہ قانون کی تشریح کا ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ وہ عدالتی فیصلے سے مطمئن ہیں،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ شکر ہے پہلی بار کوئی اپنے خلاف فیصلے سے مطمئن ہوا،آٹھ ماہ سے رجسٹرار کو بلاوجہ جیل میں رکھا ہوا ہے کیا یہ فوجداری جرم نہیں ہے۔