غیر قانونی ٹھیکوں کی انکوائری، زرداری کی نیب میں پیشی سے معذرت
اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق صدر آصف علی زرداری نے غیر قانونی ٹھیکوں کی انکوائری کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو میں پیشی سے معذرت کرتے ہوئے پیشی کے لیے نئی تاریخ دینے کی درخواست کر دی ہے۔ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کوقومی احتساب بیورو نے جمعرات کو طلب کر رکھا تھا، نیب کی تفتیشی ٹیم نے سابق صدر سے سندھ حکومت کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق پوچھ گچھ کرنا تھی تاہم آصف زرداری نے ایک خط کے ذریعے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی اور موقف اپنایا ہے کہ وہ مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، پیشی کے لیے نئی تاریخ دی جائے۔