سپیڈو بس کا روٹ شیخوپورہ تک بڑھایا جائے
مکری! شاہدرہ کے مکینوں کا ایک عرصہ سے اہم مسئلہ ہے اور اس کی جانب کئی بار توجہ دلائی گئی ہے کہ شاہدرہ سے جاوید نگر جانیوالی سپیڈوبس کا روٹ شیخوپورہ تک بڑھایا جائے کیونکہ اس روٹ پر عوام کی ایک بڑی تعداد روزانہ کام کاج کیلئے لاہور آتی جاتی ہے لیکن انھیں شاہدرہ سے اضافی کرایہ اور وقت خرچ کر کے سفر کرنا پڑتا ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں عوام کا مطالبہ ہے۔ سپیڈو بس کے روٹ میں لاہور سے شاہدرہ اور شیخوپورہ تک تو چلایا جائے۔(کرم علی شیخوپورہ روڈ)