لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزیشن میں تاخیر کیوں
مکرمی! آپ کے مئوقر روزنامہ کی وساطت سے محترم وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں لاہور شہر کے اہم تجارتی مراکز موضع بیلہ بستی رام (جسے عرف عام میں قبضہ مافیہ کی جنت کہا جاتا ہے) میں واقع ہیں ج سکی کمپیوٹرائزیشن 8 سال قبل شروع کی گئی لیکن سابقہ حکومت میں اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر قبضہ مافیا نے اس موضع کی کمپیوٹرائزیشن کو 8 سال تک پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا دوسری جانب اس موضع کے بعد شروع ہونے والے 25 سو موضع جات کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو کر آن لائن ہو چکی ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قبضہ مافیا اتنا طاقتور کیوں ہے۔ آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ مذکورہ موضع میں عوامی فلاح کے اس منصوبہ کو مافیاکے تسلط سے آزاد کرا کر آن لائن کیا جائے اور حکومتی اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کالی بھیڑوں کو قرار و اقعی سزا دے کر پراپرٹی مالکان میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کی جائے۔ سلطان محمود، محلّہ داراشکو، دو موریہ پل لاہور)