تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری پی ایس پی میں شامل، فوزیہ قصوری کراچی سے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں گی
پاک سر زمین پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی ۔ تحریک انصاف کی رہنما اور بانی رکن فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئیں ۔ فوزیہ قصوری نے ایک روز قبل تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فوزیہ قصوری نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی 2 سال میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت بن گئی ۔ آج الیکشن لڑے بغیر ہمارے18ایم پی ایزاور4ایم ایز ہیں۔ آج فوزیہ قصوری کے شامل ہونے سے ہمارے نظرئیے کی توثیق ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم ،فاروق ستار اور عشرت العباد بغیر گولی چلائے گر گئے۔فوزیہ قصوری کا پاکستان ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور کارکنوں کی جانب سے پھول نچھاور کئے گئے۔فوزیہ قصوری کراچی سے عمران خان کیخلاف الیکشن لڑیں گی۔