قومی اسمبلی میں عمران خان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی بھی چوہدری نثارکو ملے ۔ قومی اسمبلی میں گزشتہ روز آئینی ترمیم کیلئے ووٹ ڈالنے کے بعد عمران خان نشست کی طرف آرہے تھے کہ راستے میں چوہدری نثارعلی خان سے ملے ،دونوں رہنما کچھ دیر گفتگو کرتے رہے، گروپ فوٹو بھی بنا۔ شاہ محمود قریشی بھی چوہدری نثارعلی خان سے ملے اور انہوں نے بھی بعض امور پر ان سے بات چیت کی ۔