پاکستان لارڈز میں گزشتہ ٹیسٹ کی یادگار کارکردگی دہرانے کیلئے بے قرار ہے، سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغازہو گیا ہے۔پاکستان نے 2016میں سیریز کا آغاز لارڈز ٹیسٹ کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ پردھاک بٹھائی تھی،اس میچ کی فتح میں مصباح الحق کی سنچری اور یاسر شاہ کی 10وکٹوں نے اہم کردار ادا کیا تھا، پاکستانی کرکٹرز نے جیت کا جشن بھی منفرد انداز میں مناتے ہوئے پش اپس لگائے اور سیریز سے قبل کاکول اکیڈمی میں فٹنس کی بہتری کیلیے شاندار ٹریننگ کروانے والے فوجی ٹرینرز کو سیلیوٹ بھی پیش کیا،آج سے اسی تاریخی میدان پر شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں صورتحال مختلف ہے۔پاکستان کو مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے کپتان سرفرازاحمد کی خدمات میسر ہیں،اپنی کارکردگی کیساتھ نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے والے سینئر بیٹسمین یونس خان بھی موجود نہیں،گوروں کو چکراکر رکھ دینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کے ہمراہ نہیں آسکے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024