مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں, اگر صحیح اسمبلی چلاتے توہر روز آتا:عمران خان کا صحافی کو جواب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کافی عرصے بعد پارلیمنٹ آئے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آئے ہیں؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ اگر صحیح اسمبلی چلاتے تو میں ہر روز آتا۔ یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آخری مرتبہ مئی 2016 میں قومی اسمبلی میں آئے تھے اور تقریبا سال بعد آج ایک مرتبہ پھر وہ اسمبلی میں آئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق آج پیش کیے جانے والے بل کی حمایت میں ووٹ دیں گے۔