امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا،شکیل آفریدی کا معاملہ دل کے قریب ہے اس کا نتیجہ نکالاجا سکتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واشنگٹن میں خارجہ امورکمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔ شکیل آفریدی کا معاملہ دل کے قریب ہے،اس کا نتیجہ نکالاجا سکتا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی امداد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ2017ء کے مقابلے میں2018ء میں کم فنڈز جاری کئے گئے، بقیہ فنڈز کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم پاکستان کیلئے جس بقیہ فنڈ کا جائزہ لے رہے ہیں وہ بھی نسبتا ً کم ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024