دانیوال ریلوے کراسنگ پر پھاٹک ندارد، رسی سے کام چلایا جانے لگا
وہاڑی(نامہ نگار) جدید ریلوے نظام کے دعویداروں کی مبینہ بے حسی اور غفلت، ترقی کے دور میں وہاڑی شہر میں مین شاہراہ پر ریلوے کراسنگ پرپھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کی آمدورفت پرریلوے کاعملہ رسی کے ذریعے پھاٹک بندکرتاہے یہ دانیوال کے مقام پرریلوے کراسنگ ہے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ چندسالوں کے دوران ٹرین کی زدمیں آکرسات اموات واقع ہوچکی ہیں،وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق ریلوے میں بہتری لانے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے لیکن وہاڑی اب تک اس بہتری سے محروم ہے لاہورسے کراچی کیلئے وہاڑی کے راستہ سے گزرنے والی واحدٹرین فریدایکسپریس ہے اس روٹ پر متعددمقامات پرریلوے کراسنگ توہیں لیکن ان پرپھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے آئے روزحادثات معمول بن چکے ہیں وہاڑی شہرمیں بھی بوریوالہ وہاڑی روڈ سے دانیوال ٹاؤن اورلڈن روڈ کی طرف جانے والے مسافراسی ریلوے کراسنگ سے گزرتے لیکن اس جگہ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے متعدد حادثات ہوچکے ہیں اوران حادثات میں گزشتہ پانچ سال کے عرصہ میں سات قیمتی جانیں خونی پھاٹک کی نذرہوچکی ہیں جبکہ معذورہوجانے والے افرادکی تعداد درجنوں میں ہے اس جگہ پھاٹک لگانے کے مطالبات زوروشورسے کئے جاتے رہے ہیں لیکن ریلوے حکام کے کان پرآج تک جوں تک نہیں رینگی ٹرین کی آمدوفت کے وقت ریلوے کاایک ملازم رسی کھینچ کردونوں جانب باندھ کرٹریفک کوروکے رکھتا ہے اور ٹرین کے گزرنے کے بعدرسی ہٹاکرٹریفک بحال ہوتی ہے شہریوں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق سے فی الفور پھاٹک نصب کرانے کامطالبہ کیاہے تاکہ قیمتی جانوں کے مزیدنقصان سے بچاجاسکے۔