ہمیشہ اصولوں کی سیاست حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی: سعید منیس‘ آصف سعید
مترو (نامہ نگار)ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور عوامی سیاست کو فروغ دیا ہے ہمیشہ حلقہ کی عوام کی خدمت کی ہے ہم نے ہمیشہ اپنے عام نوکر کو ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے اور ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ہر الیکشن میں جتوایا ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں لا محدود ترقیاتی کام کروائے ہیں عرصہ دراز سے ہمیں جو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ہم نے ہمیشہ اس کا بھرپور احترام کیا ہے آئندہ انتخابات 2018میں عوامی طاقت سے بھرپور انداز میں الیکشن جیتیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس و صوبائی وزیر لائیو سٹاک آصف سعید خان منیس نے مترو کے نواحی چکوک اڈا لنڈو ، چک نمبر125\W.B،چا ہ سیوارام ،موضع عزیز قہم،گھلو ، مترومیں فوتیدگیوں پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد مختلف برادریوں کی حمایت کی یقین دہانی کے بعد وہاں پر گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرکل قانونگوئی مترو میرا پرانا حلقہ ہے یہاں پر لوگوں نے ہمیشہ مجھے محبت دی ہے اور آئندہ بھی اس محبت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے اس موقع پر چودھری محمد شہزاد،نواب عطر خان خاکوانی ،اجمل خان سگو ،محمد اشفاق مغل ،محمد ریاض ،محمد جاوید چوہان اور دیگر افراد موجود تھے۔