سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: چیئرمین ٹی ڈی سی
خانیوال(خبرنگار) پاکستان ٹورازم کوعالمی معیار اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھرپور اقدام کررہے ہیں۔ ٹورازم کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروے کارلائیں گے۔ پاکستان ٹورسٹ کے لئے دنیا بھر کے دیگر مقامات کے مقابلہ میںکسی لحاظ سے بھی کم نہیں۔ پاکستان ایساخطہ ہے جس میں سمندر، پہاڑ، ریگستان، چولستان اور قدرت کے حسین مناظر سے مزین وادیاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین چوہدری عبدالغفو رنے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔انہوںنے کہاکہ انٹرنیشنل ٹورازم کیلئے کام کرنے والے ممالک اور تنظیموںسے مسلسل رابطے ہیں اور ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کو اس میں شامل کرکے اس میں مزید بہتری لائیں گے۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جنوبی پنجاب کو موجودہ حکومت نے ہرلحاظ سے اہمیت دی ہے جنوبی پنجاب میں چولستان کی تپتی ریت اور چاندنی ٹھنڈی راتیںبھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ٹور سٹ کے لئے ان علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بہاولپور ٹورسٹ کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اس طر ح فورٹ منروکی ڈو یلپمنٹ کے لئے بھی پنجاب سطح پر قائم ادارہ بھرپور اقدام کررہا ہے۔کوآرڈینشین قائم کرکے اس میں مزید بہتری لائیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین راناعبدالرحمن خاں، مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدر رائو سعادت علی خاں بھی موجو د تھے۔قبل ازیں چوہدری عبدالغفور نے ضلع بھر کے مسلم لیگی رہنمائوں، عہدیداروں اور یونین کونسلز کے چیئر مینوں، ضلع کونسل کے وائس چیئر مین سے بھی ملا قات کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل تیمور خان ڈاہا، یونین کونسلز کے چیئرمین رائو فرقان احمد، میاں عبید اللہ، میاں امیر حمزہ، چوہدری بشارت، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مسعود مجید ڈاہا اور بلدیہ کونسلرز، مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔