دربار بابا حاجی شیر کے مزار پر ڈالی جانیوالی نقدی اور چاندی چوری ہونے کا انکشاف
ساہوکا (نامہ نگار)بر صغیر کے عظیم روحانی بزرگ بابا حاجی شیرؒ کے مزار پر زائرین کی جانب سے ڈالی جانیوالی نقدی اور چاندی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے زائرین اپنی منتیں مرادیں پوری ہونے اور زکواۃکی رقم کیش بکسوں میں ڈال کر جاتے ہیں جس کو مبینہ ملی بھگت سے کیش اوپننگ کے دوران چوری کر لیا جاتا ہے جس کا باقاعدہ حصہ زونل آفس تک پہنچایا جاتا ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس منظم کاروائی میں بڑی صفائی کے ساتھ چاندی کی بڑی مقدار غائب کر دی جاتی ہے جس کو آمدنی کے رجسٹرڈ میں درج نہیں کیا جاتا دربار شریف پر کیش بکسوں کی اوپننگ میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے آفیسران مالا مال جبکہ حکومت کو لاکھوں کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے ملی بھگت سے اوپننگ کے دوران پولیس سمیت کسی بھی شخص کو پاس بیٹھے نہیں دیا جاتا جس سے زائرین اور مقامی شہریوں کا اعتماد اوقاف انتظامیہ سے اٹھتا جا رہا ہے بر صغیر کے پہلے روحانی بزرگ ہونے کے باوجود دربار شریف پر ترقیاتی کاموں نہ ہونا باعث تشویش بن گیا دوسری جانب ڈی پی او وہاڑی کے احکامات پر سکیورٹی خدشات کی بنا پر شروع کروائی گئی دیواربھی کمیشن کی نظر ہو گئی ہے محکمہ کی جانب سے فنڈز نہ ملنے اور بھاری کمیشن ادا نہ کر پانے کی وجہ سے ٹھیکیدار کام چھوڈ کر فرار ہو گیا ہے جس سے سکیورٹی خدشات بھی لاحق ہو گئے ہیں زائرین نے مقامی انتظامیہ کی بجائے ہیڈ آفس کے ایماندار عملہ سے کیش بکس کی اوپننگ کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔