ریکوری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: منظور چانڈیہ
خانیوال( نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے افسران مال سرکاری وصولیوں کے اہداف کو سو فی صد یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاںصرف کر دیں اسمیںکسی قسم کی کو تاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اورذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بات انہوں نے اپنی صدارت میں ہونے والے افسران مال کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں تحصیلدار رانا شفیق احمد سمیت چاروں تحصیلوں کے اے ڈی ایل آر ز ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں واجبات سرکار ،سٹیمپ ڈیوٹی ، آبیانہ ، زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری مدات میں ریو نیو افسران کی طرف سے وصولیوں اور آڈٹ پیراز بارے تفصیلی جا ئزہ لیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے افسران مال پر زور دیا کہ وہ ضلع خانیوال میں قائم غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی نشاندہی کریں تاکہ انکے خلاف قانونی کروائی عمل میں لائی جا سکے اور اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں سے رابطہ کو یقینی بنایا جائے۔