موجودہ نظام ڈیموکریسی نہیں ڈاکو کریسی ہے: مدثر خان ڈاہا
خانیوال (نامہ نگار)نگران حکومت بنتے ہی ن لیگ چھوڑنے والوں کی لائنیں لگ جانی ہیں ووٹرز کو عزت دیئے بغیر ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہوسکتا قیام پاکستان کے سارے مخالفین نواز شریف کے اتحادی ہیں ن لیگ کی تیس سالہ لوٹ مار کے حساب کتاب کا وقت آگیا ہے ان خیالات کا اظہار صدر لائرز ونگ مسلم لیگ ق مدثر علی خان ڈاہا نے صحافیو ںسے گفتگو کے دورا ن کیا انہوںنے مزیدکہاکہ جس کی وجہ سے نواز شریف پاکستان کے خلاف ہر زہ سرائی کرکے اپنے آپ کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں موجودہ نظام ڈیموکریسی نہیں بلکہ ڈاکو کریسی ہے جس میں سب کو لوٹ مار کا لائسنس ملاہوا ہے انتخابی ،عدالتی ،انتظامی نظام میں تبدیلی ناگزیر ہے اور یہ صرف اور صرف مسلم لیگ ق کرسکتی ہے ۔