رانا فیاض انور کا بطور ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی جہانیاں تقرر پری پول دھاندلی ہے: ملک عظیم اسلم میتلا
جہانیاں(نامہ نگار)تحریک انصاف تحصیل جہانیاں کے صدر ملک عظیم اسلم میتلا نے اپنے ایک بیان میں مارکیٹ کمیٹی جہانیاں میں سیاسی شخصیت کی نگران سیٹ اپ سے 8یوم قبل ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے تقرری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کے لئے عہدوں کی سیاسی رشوت دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانیاں میں مارکیٹ کمیٹی کے لئے رانا فیاض انور کا بطور ایڈمنسٹریٹر تقرر الیکشن میں پری پول دھاندلی ہے الیکشن کمیشن فوری اس کا نوٹس لے۔