شاہ جمال میں رمضان پیکج کے تحت صرف 100 تھیلے آٹا کی فراہمی‘ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا احتجاج‘ کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ
شاہ جمال(نامہ نگار)لاکھوں کی آ بادی پر مشتمل قصبہ شاہ جمال کے لیئے رمضان پیکیج کے تحت صرف سو گٹو آ ٹا اور کھلے آ ٹے کی فروخت پر پا بندی کوٹہ تین گنا بڑھا نے کا مطالبہ۔شاہ جمال 86مواضعات پر مشتمل بڑا قصبہ ہے با وجود اس کے رمضان پیکیج کے تحت صرف100گٹو روزانہ آ تا فراہم کیا جا رہا اور دوکانداروں پر کھلا آ ٹا بیچنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے پیپلز پارٹی کے راہ نمائوں سردار عاشق حسین پتافی،مولا نا عامر رضا،پیپلز پارٹی یوتھ ضلع مظفر گڑھ کے فنانس دیکرٹری سید خلیل عباس نقوی،میاں طیب رضا،ملک مجاہد،ملک اختر،ثاقب اقبال،ڈاکٹر فضل حسین عاصم و دیگر شہریوں عوام دوست گروپ کے را نا یاسین شہباز،یاسین کویتی،مرید عاطف،مسلم لیگ ن کے ملک فاروق عاربی،جمعیت علماء اسلام کے مفتی زین العابدین اور جماعت اسلا می کے اللہ بخش،سجاد ثاقب،رمضان محی الدین کو نسلر یو نین کو نسل شاہ جمال نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے شاہ جمال کے لیئے کوٹہ ایک سو کی بجا ئے تین سو گٹو کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔