سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی مسترد
ملتان (نمائندہ نوائے وقت )سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے خلاف زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کی درخواست عدالت نے مسترد کردی تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید نے بطور فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر اشتیاق احمد کی تعیناتی کے خلاف درخواست دی تھی جس کو گزشتہ روز عدالت عالیہ نے مسترد کردیا اور ان کی تعیناتی کو درست قرار دیدیا۔