2017ء میں بھرتی ہونیوالے اے ای اوز انسپکشن الاؤنس سے محروم
ملتان (نمائندہ نوائے وقت )ملتان کے 2017 بھرتی ہو نے والے اے ای اوز تا حا ل انسپکشن الا ؤ نس سے محروم ، نو ما ہ سے صرف ایک مہینے کا انسپکشن الا ؤ نس دیا گیا بقیہ و اجبا ت کے لئے اکاؤنٹ آفس میں رشوت طلب کی جا تی ہے، نئے اے ای او زکا الزا م۔ تفصیلا ت کے مطابق جو لا ئی 2017میں این ٹی ایس کے ذر یعے محکمہ تعلیم میں ملا زمت حا صل کر نے والے ملتا ن کے اے ای اوز تا حا ل اپنے انسپکشن الا ؤ نس سے محر وم ہیں۔سی ای او ایجوکیشن ملتان کی جا نب سے اے ای او ز کو ماہانہ بنیادوں پر انسپکشن الاؤ نس جا ری کر نے کے نو ٹیفیکشن کو بھی ہوا میں اْڑا دیا گیا ہے و قت پر انسپکشن الا ؤ نس نہ ملنے پر نئے اے ای او ز میں تشو یش پا ئی جا تی ہے۔ نئے اے ای او ز نے اکا ؤ نٹ آ فس کے عملہ پر الزا م عا ئد کیا ہے کہ ان کے واجبا ت کلیئر کر نے کے لئے بھاری رشو ت طلب کی جاتی ہے۔