پابندی ختم ہوتے ہی نشتر ہسپتال میں بھرتی کے مراحل شروع‘ رشوت مانگنے کی شکایات
ملتان (وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں بھرتی پر پابندی ختم ہوتے ہی نشتر ہسپتال میں بھرتی کے مراحل شروع ہو گئے ہیں جس میں متعدد امیدواروں کی جانب سے بھرتی کے عوض رشوت مانگنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ امیدواروں نے الزام عائدکیا ہے کہ بھرتی کیلئے بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے اور ایک انتظامی افسر کے گھر بلا کر معاملات طے کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ پیرا میڈیکس و دیگر سٹاف کی بھرتی کے لئے مختلف ریٹ بتائے جا رہے ہیں۔ نشتر انتظامیہ کے مطابق بھرتی کے لئے امیدواروں سے رشوت مانگنے کے الزامات غلط ہے اگر کسی امیدوار کو شکایات ہو تو تحریری درخواست دی اس پر فوری کارروائی کی جائے۔