پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں‘ پارٹی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں : مرید قریشی
ٹاٹے پور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق ایم پی اے مخدوم مرید حسین قریشی نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور فرد فیصلہ نہیں کر سکتا۔ میری طرف سے پارٹی چھوڑنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں اور پی پی پی کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑوں گا ٹکٹ کے حصول کے لئے پارٹی پالیسی کے مطابق درخواست دوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاٹے پور کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات سنگین صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں تمام سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر پاکستان کے لئے کچھ کریں۔