عیدالفطر سے قبل پرائمری کلیکشن کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ہتھ ریڑھیوں اور کنٹینرز مرمت کرنے کے احکامات جاری
ملتان (خبرنگار خصوصی) میئر ملتان چودھری نویدالحق آرائیں نے عیدالفطر سے قبل پرائمری کلیکشن کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہتھ ریڑھیوں اور کنٹینرز مرمت کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں ابتدائی طور پر 100 ہتھ ریڑھیوں‘ 40کنیٹنرز مرمت کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل منیجر پروکیورمنٹ اور منیجر ورکشاپ رانا نثار صلاح الدین نے 135 ہتھ ریڑھیاں اور 25کنٹینرز مرمت کرا کر ویسٹ کمپنی کے فلیٹ میں شامل کر دئے ہیں۔