میلسی: 6 جماعت پاس احمد یار اچار والے نے پی پی 236 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کر دیا
میلسی(خبر نگار) سیاسی وسماجی رہنماء احمد یار اچارے والے نے پی پی 236سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ اپلائی کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ احمد یار اچار والے نے عام انتخابات 2018ء کے لئے پی پی236سے پاکستان مسلم لیگ(ن) پر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کے لئے انہوں نے گزشتہ روز باقاعدہ ٹکٹ کے لئے اپلائی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ احمد یار اچار والے نے گزشتہ انتخابات 2013ء میں بطور آزاد امیدوار 7426ووٹ حاصل کئے تھے۔ ناکامی کے بعد انہوں نے منیس گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ ٹکٹ اپلائی کرتے ہوئے انہوں نے اپنا تعلیمی معیار چھ کلاس پاس درج کیا ہے۔