غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے کاروبار میں ملوث ملزم جیل روانہ
ملتان (نمائندہ خصوصی) مسمی محمد صدیق بھٹی نے موضع جہانگیرآباد میں غیرقانونی طور پر لینڈ سب ڈویژن بنائی ہوئی تھی جس کو ایم ڈی اے کی طرف سے لینڈ سب ڈویژن کا نقشہ پاس کرانے کے لئے قانون کے مطابق نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن مسمی محمدصدیق بھٹی نے ایم ڈی اے کے نوٹسز کی تعمیل نہ کی جس پر شعبہ اربن پلاننگ ایم ڈی اے ک طرف سے صدیق بھٹی کے خلاف استغاثہ ایم ڈی اے عدالت میں جمع کرایا گیا۔ عدالت کی طرف سے متعدد بار سمن جاری ہونے کے باوجود صدیق بھٹی عدالت میں حاضر نہ ہوا جس کی وجہ سے اسے اشتہاری کرا دیا گیا جس کو آج گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاگیا۔ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ایم ڈی اے نے صدیق بھٹی کو جوڈیشل حوالات ڈسٹرکٹ جیل ملتان بھجوا دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا رضوان قدیر نے کہا کہ ایسے تمام لوگ جو غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے کاروبار میں ملوث ہیں ایم ڈی اے ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔