رمضان بازارمیں عوام کو ریلیف دینے کے دعوے جھوٹے، انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود
ساہوکا (نامہ نگار ) پرائس کنٹرول مجسٹر یٹ گراں فروشی کنٹرول کرنے میں ناکام،رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے جھوٹے نکلے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ رمضان بازاروں میں فوٹو سیشن تک محدودعام دنوں کی نسبت رمضان المبارک میں پھل فروٹ سبزیوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیاگیا خریداری کیلئے آنے والی خواتین اور مرد اشیاء خوردونوش کی قیمتیں سن کر مایوس حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں گراں فروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے مقرر کیے گئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سب اچھا کی رپورٹیں ارسال کرنے لگے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر ملتان ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔