بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 100 فیصد ریکوری کرنے میں ناکام‘ وصولی کی جانیوالی رقوم میں مزید اربوں کا اضافہ
ملتان (نامہ نگار خصوصی) رواں مالی سال 18-2017ء کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 100 فی صد ریکوری کرنے میں نہ صرف ناکام رہیں بلکہ ہربجلی کمپنی کی صارفین سے وصول کی جانیوالی رقوم میں اربوں روپے کا مزیداضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی 96.9 اربروپے کی رقم وصول نہ ہونے کے باعث پہلے نمبر پر ہے۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی 80.3 ارب روپے کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی تیسرے نمبر پر ہے۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 6.16 ارب روپے اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کا ڈیفالٹ 2.68 ارب روپے ہے۔