زکریا یونیورسٹی میں 735 لیپ ٹاپ پہنچ گئے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت )چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت زکریا یونیورسٹی میں 735 لیپ ٹاپ پہنچ گئے بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 735 لیپ ٹاپ زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے یہ لیپ ٹاپ یونیورسٹی رجسٹریشن برانچ تقسیم کررہی ہے ، جس کی نگرانی رجسٹرار ڈاکٹر عمر چودھری کررہے ہیں گزشتہ روز 50سے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ڈپٹی رجسٹرار اے ڈی عامر اور شیخ ممتاز نے طلبا کو لیپ ٹاپ دئیے، واضح رہے وزیراعظم سکیم کے لیپ ٹاپ کے معاملات یونیورسٹی ڈی ایس اے دیکھ رہا ہے ۔