لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے افسران و ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں
ملتان (خبرنگار خصوصی) لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری اداروں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے افسران و ملازمین کی لسٹیں ہنگامی بنیادوں پر مانگ لی ہیں۔ رپورٹ میں افسران کے نام ای میل ایڈریس فون نمبرز گریڈ کی تفصیل کنٹریکٹ کی میعاد تنخواہ کی معلومات پرفارما کے مطابق فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔