بجلی صارفین سے اربوں روپے کی عدم وصولی‘ ذمہ داری صوبائی حکومتوں‘ ضلعی انتظامیہ‘ پولیس پر عائد
ملتان (نامہ نگار خصوصی)ملتان(سٹاف رپورٹر) وزارت توانائی پاور ڈویڑن نے بجلی صارفین سے اربوں روپے کیبلوں کی عدم وصولی کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر عائد کردی ہے۔ حکومت اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے بجلی صارفین ہر سال اربوں روپے کے بل ادا نہیں کرتے ہیں۔ واجبات، بقایاجات اور ڈیفالٹ رقوم کی وصولی کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس کوئی باقاعدہ فورس نہیں ہے۔ سب ڈویژنل سطح پر متعلقہ کمپنی کے تین، چار ملازمین ریکوری پر مامور ہوتے ہیں۔ بااثر صارفین بلوں کی ادائیگی نہ کرنیکیساتھ ساتھ میٹر اور کنکشن بھی منقطع نہیں کرنے دیتے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کو متعدد مرتبہ انتظامیہ اور پولیس کی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔ ریکوری کی رقم میں سے ایک معقول شرح سے رقم بطورانعام دینے کی بھی پیش کش کی گئی لیکن کوئی تعاون سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے صورتحال جوں کی توں رہی ۔