انٹری ٹیسٹ کے نام پر لاکھوں روپے فیس وصولی‘ طلبہ کے والدین کا عدالت سے رجوع
ملتان (سپیشل رپورٹر) انٹری ٹیسٹ کے نام پر طلبہ و طالبات سے لاکھوں روپے فیس وصولی کرنے والی بلیک لسٹڈ اکیڈمی مافیا کے خلاف والدین نے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا ہے درخواست گزار والدین نے عدالت عالیہ سے ان اکیڈمی مالکان سے درخواست کے فیصلہ تک داخلوں کے روکے جانے کی بھی استدعا کی ہے عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے والدین آگہی سوسائٹی ’’پاس‘‘ نامی تنظیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ انٹری ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں ہو رہی ہیں اس میں اکیڈمیاں ’’کپس‘‘ اور ’’سٹار‘‘ براہ راست ملوث ہیں اس سلسلہ میں طلبہ کے حقوق کے تحفظکے لئے قائم کی گئی تنظیم ’’یاس‘‘ نے طلبہ و والدین کو بھی آگاہ کیا ہے کہ ایسے طلبہ و طالبات جو ان اکیڈمیوں میں داخلہ لے رہے ہیں وہ محتاط رہیں کیونکہ ممکنہ طور پر ان اکیڈمیوں سے انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کا داخلہ روکا جا سکتا ہے۔