پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ‘ طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکجر
لاہور (خصوصی رپورٹر) محمدیہ پرائمری سکول آف سائنسز‘ فرخ آباد‘ بارہ دری روڈ‘شاہدرہ کے طلباو طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور المدینہ ایجوکیشن سکول سسٹم‘ نواز موڑ باگڑیاں کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے طالبات‘ والٹن روڈ‘ جامعہ قادریہ فیض القرآن‘ باغبانپورہکا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 259تھی۔